کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سید عبدالرشید ایم پی اےجماعت اسلامی پر حملہ افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ منتخب ایم پی اے لیاری کے عوام کی عزت ہےاس پر حملہ لیاری کے عوام پر حملہ ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فی الفور مقدمہ درج کرکے کرپٹ غنڈوں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار نہ کیاگیا تو سخت اقدام اٹھائیں گے، وزیر صحت اور حکومت سندھ کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہئیے مگر حکومت سندھ پیپلز پارٹی کے مقامی جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی پیپلز پارٹی سے نہیں لیاری دشمن جرائم پیشہ کرپٹ عناصر سے ہے حکومت اپنی رٹ یقینی بنائے، لیاری جنرل اسپتال سے کرپٹ غنڈوں اور جرائم پیشہ افراد کو بے دخل کیا جائے، تاکہ لیاری کے عوام کو علاج کی سستی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
