ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے خلاف جنگ میں شدت آگئی ہے: یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولو دیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ  روس کے خلاف جنگ جاری ہے جس میں  ہم نے 1300 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محاذ  کھول دیا ہے۔

زیلنسکی نے گزشتہ شب ٹیلی گرام پر  اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے خطاب کے دوران کہا کہ  روس کے ساتھ جاری جنگ میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے،یوکرین میں جنگ میں شدت کا حامل شہر باہموت ہے جہاں 1300 مربع کلومیٹر طویل محاذ پر جھڑپیں جاری ہیں۔

 زیلنسکی نے بتایا کہ ان جھڑپوں میں اب  تک  نناوے ہزار سے زائد روسی فوجی ہلاک ہو چکےہیں جن کی  جلد ہی تعداد ایک لاکھ ہو جائے گی ۔

دوسری جانب  یوکرینی صدر نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ہم نے روس کے ایرانی ساختہ تیس ڈرونز مار گرائے ہیں، روس نے ایرانی ساختہ شاہد نامی ڈرونز حاصل کیے ہیں اور دونوں ملک ہماری عوام پر بمباری اور دہشتگردی میں برابر کے مرتکب ہیں۔

 زیلنسکی نے  مزید بتایا کہ  جارجیا میں گزشتہ سال گرفتار شدہ  سابقہ جارجیئن صدر میخائل ساکاشویلی  جو کہ یوکرینی شہری بھی ہیں کی صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہےلہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ انہین علاج کے لیے  یوکرین،یورپی ممالک یا امریکہ روانہ کیا جائے۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں