ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن نے ترکیہ کی دہشتگرد تنظیم فیتو کے رکن کو ترکیہ حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی

اطلاع ملی ہے کہ  سویڈن میں مقیم  اور فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETO) کی تفتیش کے مفرور ملزم بلنت کینیش  کی ترکیہ حوالگی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے دیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ملزم کو حوالگی کی درخواست کو پر غور کرنے کے لیے کم از کم ایک سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہو لیکن   یہ شرط بلنت کینیش پر لاگو نہیں ہوتی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے 9 نومبر کو سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں  دہشت گرد تنظیم  فیتو کے دہشت گرد  بلنت کینش کے ترکیہ حوالے کرنے کو بڑی اہمیت کا حامل قرار دیا تھا۔

بلنت کینیش روزنامی  زمان کے سابق چیف ایڈیٹر، سویڈن میں  قیام پذیر ہیں۔

ترکیہ نے 28 جون کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں رکنیت کے لیے درخواست دینے والے  ممالک  فن لینڈ اور سویڈن کو ویٹو کر دیا تھا ۔

حکومتِ ترکیہ   نے دہشت گرد تنظیموں کی کھلے عام حمایت   کرنے والے دونوں ممالک  کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھےاور اب ترکیہ ان دونوں ممالک سے  اس معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں