ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدم اعتماد کی تحریک ناکام، پنجاب اسمبلی تحلیل کرینگے، فواد چودھری

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک ‏عدم اعتماد اور  اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہے، تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور  پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے اورگورنرکی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہنے پر رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا ردعمل سامنے آیا ہے۔، جس میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کہہ رہے تھےکہ اسمبلی تحلیل کرو، الیکشن میں جائیں گے۔آج جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں لیکن ہم بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کریں گے، عوام کا فیصلہ ہی حتمی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں