اسلام آباد: مہنگائی کی ستائی عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں،آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ہوگی،گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان وزارت پیٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق اوگرانیگیس کمپنیوں کی درخواست پر منظوری کے لیے گائیڈ لائنز بھجوا دیں ہیں اور قیمتوں میں 667 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کا امکان ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے گیس 488 فی ایم ایم بی ٹی یوسندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے 667 روپے 44 پیسے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 1015 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا خدشہ ہے سوئی ناردرن گیس کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1015 روپے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 26 روپے 23 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے اگلی قسط جاری کرنے کے لیے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرط رکھی تھی اور اب حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے رپورٹ آئی ایم ایف کو بھجوائے گی۔
