ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

 سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے مونجھ مارگ میں قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ 

جام شہادت نوش کرنے والے تینوں نوجوان پہلے ہی قابض بھارتی فوج کی قید میں تھے اور انہیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں ایک فرضی مقابلے میں مارا گیا ہے۔ شہید ہونے والے نوجوانوں میں سے 2 کی شناخت لطیف لون اور عمر نذیر کے نام سے ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں