ناروے کے شاہ ہیرالڈ پنجم کو انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔
شاہی خاندان کے جاری کردہ بیان کے مطابق 85 سالہ شاہ کو انفیکشن کی وجہ سے دارالحکومت اوسلو کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
بیان کے مطابق ہیرالڈ پنجم کی حالت بہتر ہے اور وہ چند دن تک ہسپتال میں زیرِ نگرانی رہیں گے۔
واضح رہے کہ شاہ ہیرالڈ کو 4 اگست کو بھی بخار کی شکایت کے ساتھ اوسلو یونیورسٹی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ 22 مارچ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنے فرائض کچھ دن کے لئے اپنے بیٹے اور تخت کے وارث پرنس ہانکو کے حوالے کر دیا تھا۔
شاہ کو کورونا ویکسین کی تین خوراکیں لگائی گئیں ۔ حالیہ سالوں میں انہیں چند دفعہ صحت کے مسائل کا سامنا رہا اور 2020 میں ان کے دل کا بھی آپریشن ہوا۔