ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں،مسرت جمشید چیمہ

لاہور:حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کسی کی کوئی دورائے نہیں، اسی لئے پی ڈی ایم کی جماعتیں  الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، کبھی فیک آڈیوز لے آتے ہیں، کبھی گھڑی پر شروع ہو جاتے اور کبھی ضمیروں کی منڈی لگا لیتے ہیں، یہ لوگ عوام کا فیصلہ ہی نہیں سمجھ پارہے۔

ترجمان حکومت پنجاب نے مزید کہا کہ عوام شدید غصے میں ہے اور فوری الیکشن چاہتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں