ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھاری بھرکم بل بھرنے کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جارہی،مظاہرین

بھاری بھرکم بل بھرنے کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جارہی،مظاہرین

کراچی: ایک دن میں 9لاکھ روپے کی ریکوری کروانے کے باوجود بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف سیکٹر10/1محمدی کاٹیج کے رہائشیوں نے احتجاج کے دوران Kالیکٹرک کی گاڑی کا گھیرائو کرلیااور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہناتھاکہ بجلی کے بھاری بھرکم بل بھرنے کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جارہی۔ان کا کہناتھاکہ Kالیکٹرک کی اپنی پولیس ہے تو بجلی مافیا کو گرفتار کرے ہمارا کیاقصور ہے؟،کیاہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ Kالیکٹرک ہمارے ساتھ اچھاسلوک نہیں کررہی ،ارباب اختیار فوری طورپر محمدی کاٹیج سیکٹر10/1کی بجلی بحال کروائیں اور مکینوں کو پریشانی سے بچائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں