ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرفراز احمد کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بابراعظم شریک نہ ہوئے

سرفراز احمد کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بابراعظم شریک نہ ہوئے

  کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے گھر میں دیئے گئے عشائیے میں بابراعظم نے شرکت نہیں کی۔

ذرائع نے بتایاہے کہ کپتان بابراعظم نے نجی مصروفیات کی وجہ سے لاہور جانے کی پہلے سے اجازت لے رکھی تھی۔

سرفرار احمد نے کراچی میں موجود قومی ٹیم ارکان کو گھر پر ڈنر دیا۔وکٹ کیپر بیٹر کی جانب سے مختلف ذائقہ دار ڈشز سے مہمانوں کی تواضع کی گئی، شاندار میزبانی پر کھلاڑیوں نے سابق کپتان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سرفراز احمد نے کہاکہ وہ گھر آمد اور دعوت قبول کرنے پر سب دوستوں اور ساتھیوں کے مشکور ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں