ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فٹبال میدان کے باہر بھی میسی کا شاندار ورلڈ ریکارڈ

 بیونس آئرس:ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کی فٹبال ٹرافی تھامے ہوئے تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے ، انسٹاگرام پرسب سے زیادہ لائکس کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ۔

 قطر میں ورلڈکپ جیتنے کے بعد میسی کی انسٹاگرام پوسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن چکی ہے ، جس نے سال 2019 میں پوسٹ کی گئی انڈے کی تصویر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

 پیر کے روز لگائی گئی یہ پوسٹ اب تک 6 کروڑ سے زائد لائکس حاصل کرچکی ہے ۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میسی نے فیفا ورلڈکپ تھامے تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ میں نے اسے کئی بار خواب میں دیکھا، ان تمام لوگوں کا بے حد شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور ان تمام لوگوں کو بھی جو ہم پر یقین رکھتے ہیں، ارجنٹائن کے لوگ جب متحد ہوتے ہیں تو ہم اسے حاصل کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ 35 سالہ میسی نے گولڈن بال ایوارڈ جیتنے کے لیے ٹورنامنٹ میں سات گول کیے اور تین اسسٹ کیے ، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

 یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورزمیں کرسٹیانو رونالڈو 51 کروڑ 98 لاکھ فالوررز کے ساتھ دنیا میں سب سے آگے ہیں جبکہ ان کے بعد ان کے حریف لیونل میسی ہیں جن کے 40 کروڑ فالوررز ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں