ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیگی قیادت کی حمزہ شہباز کو 48 گھنٹوں میں پاکستان واپسی کی ہدایت

ملک میں ایک نئے ترقی کا سفر شروع ہوگا

لاہور: ن لیگکی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 48 گھنٹوں میں پاکستان واپس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی غیر یقینی سیاسی صورت حال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ اس دوران پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے بیانات اور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے حمزہ شہباز کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اس وقت بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، انہیں پنجاب میں وزارت اعلیٰ دینے کے لیے فوری وطن پہنچنے کا کہا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں