اکیس دسمبر 1984 کو کراچی میں پیدا ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان نہ صرف پاکستان بلکہ بھارتی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔اداکارہ نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز بطور وی جے سے کیا،ڈرامہ سیریل ’’ہمسفر ‘‘ سے بے پناہ مقبولیت ملی، ان کے دیگر ڈراموں میں شہرِ زات، صدقے تمہارے اور بن روئے شامل ہیں۔ سالگرہ کے موقع پر ماہرہ خان کو دوستوں، فیملی کے افراد اور چاہنے والے مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ خبروالے کی طرف سے ماہرہ کو جنم دن مبارک ہو۔