ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاق کا پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

Federal decision

اسلام آباد: صوبہ پنجاب میں تازہ ترین سیاسی صورتحال کے پیش نظروفاقی حکومت نے رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت رینجرز اور ایف سی تعیناتی اقدام کے تحت وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان اور صوبے میں آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امور سرانجام دیں گے۔

میڈیاذرائع کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو امن وامان قائم رکھنے، عوام کے جان ومال کی حفاظت اور اپنے فرائض آئین اور قانون کیمطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں