ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چودھری شجاعت کا پرویز الٰہی کے حمایتی ارکان اسمبلی سے رابطہ

appointment

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا ساتھ دینے والے پارٹی ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطے تیز کرلیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت میں ق لیگ کے 10 ایم پی ایز میں سے 6 کے ساتھ رابطے تیز کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کی قیادت براہ راست اور مختلف ذرائع سے رابطے کر رہی ہے اور ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی رابطوں میں شامل ہیں۔

پرویزالہی کے ایم پی ایز سے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا کہا گیا ہے۔   پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے 180 ووٹ ہیں، پرویزالہی کے ساتھی 6 ارکان صوبائی اسمبلی کے شامل ہونے سے متحدہ اپوزیشن کے 186 ارکان ہوسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں