ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

  اسلام آ باد : چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے  کی سفارش کر دی گئی۔ رمیز راجہ کو پی سی بی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری گزشتہ رات وزیراعظم آفس بھجوا دی۔ سمری میں پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لیے دو نئے نام تجویز کیے گئے ہیں۔نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کئے گئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں