ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیلیفورنیا میں زلزلے سے 2افراد ہلاک،11زخمی ہوگئے

کیلیفورنیا میں زلزلے سے 2افراد ہلاک،11زخمی ہوگئے

سان فرانسسکو:  امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں کل 6،4 کی شدت سے زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک  اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہمبولٹ ہنگامی حالات ڈائریکٹریٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سان فرانسسکو سے 343 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع علاقے فرنڈیل میں 6،4 کی شدت سے زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔زلزلے کے بعد کم از کم 80 ضمنی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن میں سب سے بڑا جھٹکا 4،6 کی شدت کا تھا۔

 زلزلے کی وجہ سے متعدد عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا  اور  ہزاروں مکانات کے لئے پانی اور بجلی کی ترسیل  منقطع ہو گئی ہے۔ماہرین نے علاقے میں مزید زلزلوں کی توقع ظاہر کی اور عوام کو تیار رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں