لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے جو تیسرا اجلاس بلایا تھا وہ غیر آئینی اور غیر قانونی تھا، پنجاب اسمبلی کا جب کوئی اجلاس چل رہا ہو تو اعتماد کے ووٹ کے لئے اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت غیر آئینی اقدام کا سہارا لیکر اپنے کرپٹ زدہ اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے، نا اہل ٹولے نے ملک کو ڈبو دیا ہے اور عوام کی روح تک کو قبض کر لیا ہے۔ نا لائق اور نکھٹو حکومت نوشتہ دیوار کو پڑھے اور فوری الیکشن کروائے۔
انکا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق ووٹنگ کرائی جائے گی اور تحریک عدم اعتماد میں بھی ان کونہ کی کھانی پڑے گی۔
