نابلس: مغربی کنارے کے شہر نابلس میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج عسکری گاڑیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ جمعرات کی صبح نابلس کے مشرقی حصے میں داخل ہو گئیں۔فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق صہیونی فوج نے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ آنسو گیس کے سبب 19 فلسطینی بے ہوش بھی ہوئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق جمعرات کی صبح شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی گھروں پر دھاوا بولا، شہید ہونے والے فلسطینی کی شناخت 23 سالہ احمد عاطف مصطفی کے نام سے ہوئی۔
