ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ: تعلیم کی پابندی حقوقِ نسواں پر ایک بھونڈا حملہ ہے

اقوام متحدہ نے افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے لڑکیوں کی یونیورسٹی تعلیم کو موقوف کرنے کے فیصلے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔

اقوام متحدہ  کے ہائی کمیشنر برائے انسانی حقوق  وولکر  ترک نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اس اطلاق سے افغانستان میں حقوقِ نسواں پر ایک بھونڈا حملہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے نے پورے ملک میں افسوس اور تناو کی لہر پیدا کر دی ہے۔

پاکستان نے بھی افغانستان میں طالبان عبوری حکومت سے اپیل کی ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

پاکستان وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی یونیورسٹی تعلیم کو التوا میں ڈالنے کا فیصلہ مایوس کن ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی احکامات کی رُو سے تعلیم ہر مرد و عورت کا بنیادی حق ہے۔ پاکستان اس پر قوی یقین رکھتا  اور لڑکیوں کی یونیورسٹی تعلیم پر نظر ثانی کی اپیل کرتا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی فیصلے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ طالبان کا یونیورسٹیوں میں خواتین کے تعلیم میں وقفہ ڈالنا ناقابلِ قبول ہے۔ امریکہ اس کا جواب پابندیوں کے ساتھ دے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان کی طالبان انتظامیہ نے کل کابینہ کے فیصلے سے لڑکیوں کی یونیورسٹی تعلیم  کو تا حکم ثانی موقوف کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں