ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع

اسلام آباد: جلسے سے خطاب کے دوران خاتون جج کو دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جج دھمکی کیس کے سلسلے میں عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیے جب کہ اسلام آباد پولیس نے بھی چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔

مقامی عدالت کے سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کو 18 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرنے کے احکامات دے دیے۔

واضح رہے کہ عمران خان خاتون جج کو دھمکی دینے کے مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد جلسے کے دوران خاتون جج کو دھمکی دی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمے میں سے دہشت گردی کی دفعات حذف ہونے پر کیس سیشن کورٹ بھیجا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں