پیرس :فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے صدر نول لی گریٹ نے منگل کے روز انکشاف کیا ہے کہ ارجنٹائن کے خلاف قطر 2022 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد صدر عمانوئل میکروں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مداحوں سے ملنے کو کہا تھا جس کے بعد انہوں نے شائقین سے ملاقات کی۔
لی گریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کو ایک ڈرامائی فائنل میں پینلٹیز پر 2-4 سے ہارنے کے بعد کھلاڑی ابتدائی طور پر پیر کو براہ راست اپنے گھروں کو لوٹنا چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مایوسی، غم اور ان مشکل احساسات کے بوجھ تلے میں نے اس آپشن کو سمجھا اور اس کا احترام کیا، لیکن صبح دس بجے کے قریب صدر کے ساتھ بات چیت کے بعد صورتحال بدل گئی۔ صدر چاہتے تھے کہ ٹیم کے کھلاڑی اپنے مداحوں میں گھل مل جائیں۔
