لاہور: تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اجلاس کے لیے اتنا وقت تو دیناچاہیے کہ بیرون ممالک گئے اراکین اسمبلی واپس آجائیں۔
فواد چوہدری نے کہاکہ پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کے چہرے عوام کے دشمن ہیں، ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں،آئین کا احترام کریں،عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 4 پانچ اراکین پنجاب اسمبلی عمرہ کرنے گئے ہیں، ایک ایم پی بیٹے کی کیمو تھراپی کے لیے گئے ہوئے ہیں، اجلاس کے لیے اتنا وقت تو دیناچاہیے کہ ایم پی ایز واپس آجائیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی، جمعہ کو پراسس شروع ہو گا اور ایک ہفتے میں مکمل ہوگا،پرویز الٰہی ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے، گورنر راج بھی نہیں لگے گا، پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں ساتھ تحلیل کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں، قوم ایسے کرداروں اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی۔پی ڈی ایم کی لیڈرشپ کے چہرے عوام کے ولن ہیں، ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔
