ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نجم سیٹھی کے مثبت بیان نے پشاور زلمی کی ناراضی ختم کر دی

لاہور:نجم سیٹھی کے مثبت بیان نے پشاور زلمی کی ناراضی ختم کر دی، پی ایس ایل فرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پشاور میں انٹرنیشنل اور پی ایس ایل میچز کے انعقاد کی بات پر نجم سیٹھی کو سراہا ہے،

انہوں نے کہا کہ پشاور کے فینز اپنے شہر میں کرکٹ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، پشاور اور خیبر پختونخوا کے شہریوں نے ملک میں امن کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پشاور زلمی نے ہمیشہ پی سی بی کے ساتھ مل ملک میں کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ پی ایس ایل 9میں ہماری ٹیم ارباب نیاز سٹیڈیم میں ایکشن میں ہو گی، پشاور زلمی کے کرکٹرز ماضی کی طرح آرمی پبلک سکول پشاور جا کر شہدا کو سلام بھی پیش کریں گے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ ہماری ٹیم بشمول ڈیرن سیمی اور دیگر غیر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل 2کا فائنل کھیل کر ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں