ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب، سندھ اور کے پی کے دھند کی لپیٹ میں، فلائٹ آپریشن میں تعطل

لاہور:پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں گہری دھندچھائی رہی ،دھند کی وجہ سے اسلام آباد اور کراچی سے آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں، ملتان ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا جبکہ بین الاقوامی پروازیں بھی غیر معمولی تاخیر کا شکارر ہیں۔ 

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا اور نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ،شدید دھند کے باعث ہائی ویز اور موٹرویز بند رہیں۔

دوسری جانب ملتان، لاہور، گوجرنوالہ اور فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی، دھند سے این ٹی ڈی سی اور ڈیسکوز سسٹم متاثر ہوا ہے جس کے باعث کئی گرڈ اسٹیشن رات بھر بند رہے۔لیسکو چیف نے کہا کہ بجلی کا شارٹ فال نہیں، دھند سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں