ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر پنجاب کے غیر آئینی احکامات کا منطقی انجام ردی کی ٹوکری ہے، اسد عمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کےغیرآئینی احکامات کا منطقی انجام صرف ردی کی ٹوکری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ جب سے سازش کے تحت عدم اعتماد تحریک آئی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.3ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور صرف 8ماہ میں 2تہائی ذخائر ختم ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں