ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن پیشگوئی پر نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن پیش گوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مارچ یا اپریل میں انتخابات کی پیش گوئی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے 2024ء مارچ اور اپریل میں انتخابات کی پیش گوئی کی ہے؟

وفاقی وزیر نے میڈیا کو جاری بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل تو آپ جنرل (ر) باجوہ سے تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کر کے کرنا چاہتے تھے، ڈیل تو ایف آئی اے کے ڈی جی اور طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرکے کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، کشمیر، قومی مفادات، تاریخی قرضے، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو جتنی ٹھیس پہنچائی ہے اس کا درد آج تک جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن پیش گوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں