ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس میں  اولڈ ہوم میں خوفناک آتشزدگی میں 20 افراد ہلاک  4  شدید زخمی 

ماسکو:سائبیریا کے شہر کیمیروو کے ایک اولڈ ہاوس میں لگنے والی آگ میں دوسری منزل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی جس میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دوسری منزل میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ 4 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ 

امدادی کاموں کے دوران ہوا کے کم دباو کے باعث مشکلات کا سامنا رہا۔ خوفناک آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے برزگ شہریوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ لواحقین کی بھی تلاش جاری ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اولڈ ہاوس بغیر رجسٹریشن کے قائم کیا گیا تھا اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نکلنے کے لیے انخلا کا راستہ بھی نہیں تھا۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں