ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان جنرل باجوہ سے ایکسٹینشن پر ڈیل کرنا چاہتے تھے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنرل (ر) باجوہ سے تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کرکے ڈیل کرنا چاہتے تھے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم کے مارچ یا اپریل میں انتخابات کی پیش گوئی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے 2024ء مارچ اور اپریل میں انتخابات کی پیش گوئی کی ہے؟

وفاقی وزیر نے میڈیا کو جاری بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل تو آپ جنرل (ر) باجوہ سے تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کر کے کرنا چاہتے تھے، ڈیل تو ایف آئی اے کے ڈی جی اور طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرکے کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، کشمیر، قومی مفادات، تاریخی قرضے، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو جتنی ٹھیس پہنچائی ہے اس کا درد آج تک جاری ہے۔ الیکشن پیش گوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں