ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

Supreme Court

لاہور: مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست بھی تیار کرلی ہے۔

میڈیا ذرائع نےبتایا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم وزیر اعظم نے اپیل سے پہلے قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہدایت کی۔

ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کے ووٹ پر دئیے گئے مکمل اختیارات الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں