ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خزانہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو نمایاں طورپر بڑھانے کے لیے رکاوٹوں کے حل میں تمام ممکنہ اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وہ پاکستان کے لیے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سفیر کا خیر مقدم کیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مشتمل صدیوں پرانے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

ایرانی سفیرنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں وسیع تر تعاون کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے لیے سرحدی منڈیاںکھولنا، مال کے بدلے مال، آزادانہ تجارت کے معاہدے اور باہمی سرمایہ کاری جیسے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں