ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی نے نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، شاہد آفریدی چیف سلیکٹر مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو محمد وسیم کی جگہ نیا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بورڈ ترجمان کے مطابق شاہد آفریدی کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اور راؤ افتخار انجم سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر ہارون رشید بطور کنوینر سلیکشن کمیٹی کی معاونت کریں گے۔

سلیکشن کمیٹی فی الوقت نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان کرے گی۔  ون ڈے میچز 10، 12 اور 14 دسمبر کو کراچی میں شیڈول ہیں، جنہیں تبدیل کرکے 9، 11 اور 13 جنوری میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی سیریز مئی میں طے ہے۔ اس لیے سلیکشن کمیٹی کی باقاعدہ تقرری پی ایس ایل کے بعد ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں