ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمبلیاں توڑنے کیلئے نہیں فیصلے کرنے کیلئے بنتی ہیں، سعد رفیق

can't gather millions

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو حکومت کی جانب سے ایک بار پھر قومی اسمبلی میں واپسی کی پیش کش کی ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری سیاست میں گالم گلوچ کاکلچر آگیا ہے،ہمیں جیلوں میں بھی ڈالا گیا تو ہم نے شورنہیں کیا اور نہ تمیز کا دامن ہاتھ سے چھوڑا، آپ کے پاس 4 حکومتیں ہیں، حکومتیں چلائیں اور عوام کی خدمت کریں، قومی اسمبلی میں واپس آ ئیں۔

وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ  وہاں آکر بات کریں اور اختلافات کریں، اب کیا سیاست سکھانا بھی ہمارا کام ہے، اسمبلی نہیں ٹوٹے گی کام کرے گی، عمران خان کو لانے کا تجربہ ناکام ہوگیا جس کا خمیازہ آج پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کیلئے نہیں فیصلے کرنے کیلئے بنتی ہیں، دھرنے دینے اور نعرے لگانے سے کام نہیں ہوگا، عمران خان سازش کرنے کے بجائے عوام کی خدمت کریں، ان کی ساری سیاست جھوٹ اور صرف جھوٹ کے گرد گھومتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں