ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیبلشمنٹ اپریل میں الیکشن کرانے جارہی ہے، عمران خان کا دعویٰ

imran khan

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف  (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ 11 جنوری سے پہلے پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لے لیں گے، میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، لگتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپریل میں  الیکشن کرانے جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخابات تو کروانا ہی پڑیں گے،بدقسمتی سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کوقدم جمانے کی اجازت نہیں دی گئی،  ملک پر اشرافیہ کی کڑی گرفت نے طاقتور مافیاز اور اداروں کو قانون سے یوں بالاتر بنایا کہ گویا یہ ان کا استحقاق تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے ذریعے عدل و انصاف تمام شہریوں کو قانون کی نگاہ میں برابر بناتا ہے،  ان کلیدی اسباب میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے ہم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے تصورِ پاکستان کی حقیقت پانے میں ناکام رہے، یہ حقیقی آزادی،سچی خودمختاری اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی راہ ہموارکرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں