ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میں عالمِ عیسائیت کو بڑے دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے 24 دسمبر  ‘بڑے دن’ کی مناسبت سے عالمِ عیسائیت  کے لئے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم، اپنی تہذیبی اقدار کی رُو سے مختلف ادیان اور ثقافتوں کو رنگا رنگی اور ثروت خیال کرتے ہیں۔ یہ طرزِ فکر ہمارے ملّی امن و سلامتی اور اتحاد و اخوت کی بنیاد ہے۔ یہ ایک ایسی طاقت ہے جو مستقبل میں بھی ہمیں امن و امان کے ساتھ مِل جُل کر رہنے کا امکان فراہم کرے گی”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارے عیسائی شہری اپنے اعتقاد کے مطابق یہ جو بڑا دن منا رہے ہیں میری تمّنا ہے کہ یہ دن ہمارے باہمی اتحاد کی فضاء کو مزید مستحکم کرے گا۔ ان احساسات اور جذبات کے ساتھ میں ترکیہ کے عیسائی شہریوں سمیت پورے عالمِ عیسائیت کو ایک دفعہ پھر بڑے دن کی مبارکباد پیش کرتا  اور امن و سلامتی کی تمنّا کرتا ہوں”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں