ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو مائنس کریں گے، رانا ثنا اللہ

constitution

فیصل آباد:وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ الیکشن اکتوبر2023میں ہوں گے اورہم بھی ووٹ کی طاقت سے اُسے مائنس کریں گے، پنجاب میں بھی ہم اکثریت حاصل کریں گے۔

رانا ثنا نے کہاکہ  عمران خان ملک کودیوالیہ اورمعیشت کوغیرمستحکم کرناچاہتے ہیں اُن کاکوئی دوسراایجنڈانہیں ہے،ویڈیوآڈیومنظرعام پرآنے کے بعد  عمران خان کونام لئے بغیراُنہیں قوم لوط کاحصہ قراردے دیااورکہاکہ ایسے لیڈرپرلعنت ہی بھیجی جاسکتی ہے۔

وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ عمران خان اوربنی گالہ میں بیٹھی مرشدنے صرف ایک گھڑی نہیں پوراتوشہ خانہ ہی چوری کرلیا ہے، اربوں کے تحفے لاکھوں میں خریدکراربوں میں فروخت کئے۔

انہوں نے کہاکہ تائکون کے50 ارب یوکے میں پکڑے گئے جوتائکون کے آکاؤنٹ میں جمع ہوئے بعدمیں اس سے5ارب روپے کی پراپرٹی لی۔ ہم پرمقدمے اس وقت بنائے گئے جب  وہ خودچوری کررہے تھے۔ تحفے  فروخت کرنے کی وجہ  سے ہمارے بیرون ممالک سے تعلقات بھی خراب ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ آنے والے وقت میں عمران خان اوراس کی مرشدپرسب کیسزبنیں گے۔کی ی کے میں کوئی حکومت نہیں اس لئے وہاں حالات خراب ہورہے ہیں۔عمران خان کبھی بنی گالہ اورکبھی زمان پارک میں ہوتاہے۔ اس پرخیرکی کوئی توقع نہیں۔پونے 4سال اقتدارمیں رہنے والے کوئی ایک منصوبہ نہیں ثابت کرسکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں