ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم اسمبلیاں عام انتخابات  کے لئے تحلیل کرنے جا رہے ہیں، فرخ حبیب

اپوزیشن رہنماﺅں کا جیل جانے کا وقت آگیا ہے ،فرخ حبیب

فیصل آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کےرہنمااورسابق وزیرمملکت میاں فرخ حبیب نے کہاہے کہ وزیر داخلہ کا کام دہشت گردی پر قابو پانا بھی ہے، انہیں اگر چند ماہ ملے تو کوئی شخص باقی نہیں رہے گا ۔اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے اور پی ڈی ایم حکمران راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہاکہ ملک کو انتخابات کی طرف جانے دیں، پنجاب اور کے پی کے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے 66 فیصد حلقوں میں انتخابات ہوں گے، ان کو معلوم ہے اسمبلیاں ٹوٹنے سے وفاقی حکومت بھی نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے اور اگلے ہی لمحے اسمبلیاں توڑیں گے۔ہم اسمبلیاں عام انتخابات  کے لئے تحلیل کرنے جا رہے ہیں۔یہ انتخابات کا راستہ نہیں روک سکتے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ موجودہ حکومت 8 ماہ سے رجیم چینج کے تحت اقتدار میں آئی ہے جس نے ملک کو پیچھے دھکیلا ہے۔ان کا ایجنڈا ملک کی بہتری نہیں ہے۔ لوٹ مار کرنے والوں کی کرپشن کو معاف کروانا ہے۔آصف زرداری کے کیس بند ہوئے اورمیاں شہباز شریف کا 16 ارب کا کیس بند ہو گیا ۔سلیمان شہباز مفرور و اشتہاری رہے وہی سرکاری پروٹوکول میں ملک آتے اور ضمانتیں لیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں