ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: سعودی عرب مجلسِ شوریٰ کے سربراہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے

سعودی عرب مجلسِ شوریٰ کے سربراہ عبداللہ بن محمد الشیخ سرکاری دورے پر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔

الشیخ نے مجلسِ شوریٰ کے ٹویٹر پیج سے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان  تاریخی و برادرانہ تعلقات پر زور دیا  اور کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں  کی اسمبلیوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دے گا اور باہمی تعاون کے لئے نئے افق کھولے گا۔

بیان میں محمد الشیخ نے صدر رجب طیب ایردوان کے 28 اپریل کے دورہ جدّہ  میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز  السعود  کے ساتھ ملاقات اور 22 جون کو سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے دورہ انقرہ کا حوالہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیہ۔سعودی عرب پارلیمنٹ  کے درمیان دوستی گروپ کے اراکین کے درمیان بھی ملاقات طے پائی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں