ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا نے وارننگ فائر کھول دیا اور جنگی طیارے فضاء میں پہنچ گئے

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ڈرون طیاروں کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد جنوبی کوریا کی فوج نے وارننگ فائرنگ کی اور جنگی طیارے فضاء میں پہنچ گئے۔

جنوبی کوریا وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے چند ڈرون طیارے فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے جنوبی کوریا کی فضاء میں آ گئے۔ ڈرون طیاروں کو گرانے کے لئے جنگی طیاروں اور محارب ہیلی کاپٹروں کی پرواز سے قبل وارننگ دی گئی اور وارننگ فائر کھولا گیا۔

تاہم اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ آیا ڈرون  طیارے گرائے گئے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ جاپان حکومت اور جنوبی کوریا جنرل اسٹاف نے 23 دسمبر  کو جاری کردہ بیان میں شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل تجربے کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں