ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: فوجی بیس پر ڈرون حملہ، 3 فوجی ہلاک

روس وزارت دفاع نے ساراٹوف شہر میں واقع اینگلز فوجی ایئر بیس پر ڈرون حملے میں 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

روس وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرین کے ڈرون طیارے نے ساراٹوف میں اینگلز عسکری بیس کو ہدف بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون نیچی پرواز کر رہا تھا۔ دن 1 بج کر 35 منٹ پر روس فضائی دفاعی سسٹم نے اسے مار گرایا ۔ ڈرون کے ٹکڑے بیس پر گرنے کی وجہ سے 3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

تاہم یوکرین کی طرف سے حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

روس وزارت دفاع نے 5 دسمبر کو جاری کردہ بیان میں بھی اینگلز اور ڈیاگیلیوو فوجی بیسوں  پر ڈرون حملوں میں 3 فوجیوں کی ہلاکت اور 2 طیاروں کو نقصان پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ روس اینگلز فوجی بیس کو یوکرین کے مختلف نقاط پر طویل مسافت کے میزائل فائر کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں