ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منتخب ہونے کے بعدجماعت اسلامی کے اُمیدوار مسائل کو حل کر یں گے، میاں محمد اسلم

اسلام آباد:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی کے اُمیدوار منتخب ہو کر عوامی مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر یں گے، جماعت اسلامی کی قیادت عوام کے درمیان رہتی ہے اور عوامی مسائل اور مشکلات سے پوری طر ح آگاہ ہے۔

میاں محمد اسلم نے کہاکہ جماعت اسلامی کو جب بھی مو قع ملا ہے عوام کے مسائل حل کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے،عوام کے مسائل کا حل بلدیاتی انتخابا ت کے انعقاد میں ہی ممکن ہے اورایک شفاف اور غیر جانبدار انتخابی نظام سے ہی دیانتدار اور ملک و قوم کی خیر خواہ قیادت سامنے آسکتی ہے ۔

میاں محمد اسلم نے کہا اسلامی و خوشحال پاکستان کا ایجنڈا عام آدمی کا ایجنڈا ہے ،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عوام کو اس ایجنڈے کا ساتھ دینا چاہئے ، جماعت اسلامی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدو جہد کر رہی ہے۔

 انھوں نے کہا جماعت اسلامی کی منتخب قیادت نے خدمت اور دیانت کے ساتھ کام کر تے ہوئے اپنی اہلیت ثابت کی ہے ملک جن مسائل سے دو چار ہے دیانت دار قیادت ہی ملک اور قوم کو ان مسائل اور مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں