ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ساتویں بار ملتوی ہونے کا امکان

Local body elections

کراچی: شہر قائد میں آئندہ ماہ شیڈول بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا گیا ہے، جس کے بعد شہر میں بلدیاتی انتخابات کے ساتویں مرتبہ ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط میں بلدیاتی حلقہ بندیوں میں درستگی اور تبدیلی سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست کا حوالہ بھی دیا ہے۔ خط میں بلدیاتی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ کو لکھے گئے خط میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں میں تبدیلی سمیت اہم قانونی نکات پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی آرا بھی شامل کی ہیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے خط لکھے جانے کے بعد الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

یاد رہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 6  مرتبہ پہلے بھی ملتوی کیے جا چکے ہیں جب کہ الیکشن کمیشن نے 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات شیڈول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی آرا اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں حلقہ بندیاں ازسرنو ہوسکتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں