ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان: شدید برفباری، 17 افراد ہلاک 93 زخمی

جاپان کے مختلف حصوں میں بھاری برف باری کی پیدا کردہ آفات و حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔

جاپان سرکاری ٹیلی ویژن NHK کے مطابق ماہِ دسمبر کے وسط سے اب تک ملک کے شمالی اور مغربی صوبوں میں بھاری برفباری کی وجہ سے روزمرّہ معمولاتِ زندگی مفلوج  ہو گئے ہیں۔

محکمہ آفات ‘شوبوچو’ کے جاری کردہ بیان کے مطابق برفباری کی وجہ سے آفات و حادثات  کے نتیجے میں  اموات کی تعداد 17 اور زخمیوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے۔

جاپان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمال مشرقی صوبوں کے متعدد علاقوں میں برف کی موٹائی  موسمی معمول سے 3 گنا زیادہ ہو گئی ہے۔

 قومی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید برفباری  کی وجہ سے فضائی و ریلوے  سفروں  میں بھی تعطل کا سامنا ہو رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں