ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئیڈن اور فن لینڈ جلد نیٹو میں شامل ہوجائیں گے، نیٹو سیکریٹری جنرل

سوئیڈن اور فن لینڈ جلد نیٹو میں شامل ہوجائیں گے، نیٹو سیکریٹری جنرل

نیویارک:نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے برس سوئیڈن اور فن لینڈ کی فوجی اتحاد میں شمولیت مکمل ہوجائے گی۔

۔جرمن نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مکمل پراعتماد ہیں کہ یہ کام جلد ہوگا۔

خیال رہے کہ نیٹو رکن ترکیہ کے اعتراضات پر سوئیڈن اور فن لینڈ کی درخواستیں کئی مہینے سے زیر التوا ہیں۔

دونوں ممالک تب تک نیٹو میں شامل نہیں ہوسکتے جب تک تمام 30 رکن ان کی درخواست کی منظوری نہ دے دیں۔

نیٹو سیکریٹری جنرل سے سوال کیا گیا کہ کیا ایسا بہتر نہ ہوگا کہ فوجی اتحاد میں اکثریت کی رائے پر فیصلہ کیا جائے؟

جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو چارٹر میں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں ہے، اتحادیوں کے کئی معاملات پر اختلافات ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں