ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی ملک کو کسی طرح بھی ڈیفالٹ نہیں ہونے دے گی ،رضا ربانی

سکھر:پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کو کسی طرح بھی ڈیفالٹ نہیں ہونے دے گی ، آئندہ انتخابات اکیلے لڑیں گے یا پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد میں اس کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔

رضاربانی نے  کہا کہ مودی کے خلاف بلاول زرداری کے بیان کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت مودی نے بھارت میں مسلم اقلیت کے قتل عام کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے آئی ایم ایف۔

انہوں نے کہاکہ بینظیر نے ہمیشہ کراچی تا خیبر اور لاہور تا کوئٹہ قوم کو یکجا رکھا اور کبھی تقسیم کی سیاست نہیں کی مگر آج پھر تقسیم کی سیاست کی وجہ سے دہشتگردی کی لہر دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں