ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا ایک بار پھر مارک کولز کو قومی ویمن ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور:پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایک بار پھر مارک کولز کو قومی ویمن ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجم سیٹھی کے بطور سربراہ مینجمنٹ کمیٹی یہ دوسری بڑی تقرری ہے، اس سے پہلے انہوں نے شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا،نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز اس سے پہلے 2017سے 2019تک قومی ویمن کرکٹرز کے ساتھ ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس میں اتار چڑھاو جاری رہا تھا،پی سی بی حکام نے ایک بار پھر ان سے رابطہ کرکے انہیں دوبارہ پاکستان آکر کام کرنے پر رضامند کرلیا ہے، آئندہ چند روز تک ان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں