ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 7.43 روپے کم کرنے کی منظوری

K Electric customers

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے  43 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی نومبر کے مہینے کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے)کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.43 روپے کمی کی منظوری دے دی۔

منظوری کے نیتجے میں کراچی کے بجلی صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔

حکام کے مطابق کےالیکٹرک کے اپنے ذرائع سے بجلی کی پیداوری لاگت 27 روپے 13 پیسےرہی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک سے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کے حوالے سے پلان بھی طلب کرلیا۔ اتھارٹی نے کہا کہ کےالیکٹرک ایک ہفتے میں اس حوالے سے اپنا پلان پیش کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں