ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، دہشتگردی کے خاتمے کا عزم

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف  جنرل سید عاصم منیر  کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق  کارروائی اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  254ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر  تک جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کی۔

کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا اور   پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں