ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کا افغانستان میں خواتین پرعائد پابندیوں پر اظہارتشویش

نیو یارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں خواتین پرعائد پابندیوں پراظہارتشویش کرتے ہوئے طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ کر دیا.

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین پرپابندیاں عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہیں،

 افغانستان میں خواتین اورلڑکیوں کو مساوی اوربامعنی نمائندگی دی جائے،بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں اسکول کھولے جائیں، نئی پالیسی اور اقدامات واپس لیے جائیں،سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ یہ پالیسیاں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کےاحترام کی راہ میں رکاوٹ ہیں، خواتین کے این جی اوز کے لئے کام کرنے پر پابندی پر بھی تشویش ہے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں بلاجواز ہیں، انہیں ختم کرنا چاہیے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں