ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو مذاق بنادیا ہے، محمد حسین محنتی

load shedding

کراچی:امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو مذاق بنادیا ہے، 03مرتبہ پہلے ملتوی کرنے کے بعد اگر اب چوتھی بار بھی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے تو پھر الیکشن کمیشن کو ختم کردیا جائے۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ آئین اور عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کرواسکتا تو پھر اس کے باقی رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، جمہوریت کی دعویدار پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے کراچی میں مسلسل حیلوں بہانوں کے ذریعے بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا عوامی حقوق پر ڈاکہ زنی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کیلئے بلدیاتی انتخابات بروقت اور صاف شفاف ممکن نہیں تو پھر عام انتخابات بروقت وصاف شفاف کرانے میں کیسے کامیاب ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فرسودہ نظام کا حصہ تمام ادارے غیروں کی گلامی سے لیکر عوام کے حقوق غضب کرنے میں برابر کے شریک ہیں، آئین وقانون کے مطابق سندھ میں بروقت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں